تازہ ترین
فوربز میگزین نے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی

فوربز میگزین نے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی

ویب ڈیسک:(05 دسمبر 2018) امریکی میگزین فوربز نے دنیا کی سو بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل ایک بار پھر دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار پائی ہیں۔فوربز کی سال دو ہزاراٹھارہ کی دنیا کی طاقتور خواتین کی فہرست میں 64 سالہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل مسلسل آٹھویں بارپہلے نمبر پرآئی ہیں جبکہ اسی فہرست میں دوسرے نمبر پر برطانوی وزیرِ اعظم ٹیریزامے ہیں۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹائن لیگارڈ ہیں۔ چوتھے نمبر پرامریکی کمپنی جنرل موٹرز کی سی ای اومیری ٹی باراہیں۔پانچویں نمر پرمشہور امریکی بزنس وومن ابیگیل جانسن ہیں جبکہ چھٹے نمبر پرامریکا سے تعلق رکھنے والی بل گیٹس کی اہلیہ ملنڈا گیٹس بااثر خاتون ہیں۔

روبز کی فہرست میں عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹاک شو ہوسٹ اوراداکارہ اوپرا وِنفرے 20 ویں نمبر پر،برطانوی ملکہ الزبیتھ 23 ویں نمبر پر ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ 24 ویں نمبر پر ہیں اوربنگلہ دیش کی وزیرِا عظم شیخ حسینہ واجد 26 ویں نمبر پر ہیں۔

چین کی خاتو ن اول پینگ لیوآن بھی اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ لسٹ میں امریکی سنگر بیونسے ،مارک زکر برگ کی اہلیہ پیریسیلا چین ، ٹیلر سوئفٹ سمیت دیگر کئی شعبوں میں نامور کارنامے سر انجام دینے والی درجنوں خواتین شامل ہیں۔

فوربز کی اس سالانہ فہرست میں پریانکا چوپڑا 94 ویں نمبر پر ہیں جن کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی تین بھارتی خواتین بھی شامل ہیں ۔دوسری جانب کوئی بھی پاکستانی خاتون اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرشنا کماری دنیا کی سو بااثر اور متاثرکن خواتین میں شامل

ایشوریارائےبچن نے بااثرخاتون کا اعزازحاصل کر لیا

Comments are closed.

Scroll To Top