تازہ ترین
فوج واپس نہ بلائی تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے، طالبان

فوج واپس نہ بلائی تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے، طالبان

کابل (22 اگست 2017) افغان طالبان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی افواج نہ نکالی گئیں تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنادیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید ہزاروں فوجیوں کو افغانستان بھیجنے کی منظوری دیے جانے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر امریکا نے افغانستان سے اپنی فوج نہ نکالی تو جلد افغانستان 21 ویں صدی کی اس سپر پاور کا ایک اور قبرستان بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو جنگ جاری رکھنے کے بجائے افغانستان سے انخلا کی حکمت عملی بنانی چاہیے۔ جب تک ہماری سرزمین پر ایک امریکی فوجی بھی موجود رہے گا اور ہم پر جنگ مسلط رکھی جائے گی تو ہم بلند حوصلوں کے ساتھ جہاد کو جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے

افغان طالبان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا خط

رواں برس طالبان کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ

Comments are closed.

Scroll To Top