تازہ ترین
فواد چوہدری پر پابندی: سلیم مانڈوی والا کی چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی مخالفت

فواد چوہدری پر پابندی: سلیم مانڈوی والا کی چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی مخالفت

اسلام آباد: (06 دسمبر 2018) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراطلاعات فواد چوہدری پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی مخالفت کردی ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے اتفاق رائے سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراطلاعات پر پابندی لگانے کے چیئرمین سینیٹ کے اقدام کی مخالفت  کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے اتفاق رائے سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔

 ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری سمیت کسی کے بھی سینیٹ میں داخلے پر پابندی کو اچھا نہیں سمجھتا۔ کسی پر بھی سینیٹ میں آنے پر پابندی لگانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔ ہم سب پارلیمینٹیرینز ہیں۔ ہمیں کسی کے داخلے پر پابندی نہیں لگانی چاہیے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مشاہداللہ اور فواد چوہدری کے جواب سے سینیٹ میں معاملہ حد سے بڑھ گیا تھا۔ ایوان میں ایسی نوبت بھی نہیں آنی چاہیے کہ چیئرمین کو پابندی کا اقدام اٹھانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ وزیراطلاعات پر سینیٹ میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ فواد چوہدری سے بات کر کے انہیں سمجھائیں گے۔ پوری امید ہے کہ وزیر اطلاعات سینیٹ میں آئیں گے۔ چیئرمین سینٹ سے کوئی اختلاف نہیں، ان کی تبدیلی دو جماعتوں کا سیاسی فیصلہ ہوگا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا امکان دیکھتے ہیں۔ جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔  عمران خان نے کہا ہے کہ میں تین ماہ میں الیکشن کرادوں گا، تو کچھ بھی  ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹر اعظم سواتی کا وزارت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

سینیٹر رضاربانی نے قومی احتساب کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top