تازہ ترین
فواد چوہدری سے سعودی ہم منصب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

فواد چوہدری سے سعودی ہم منصب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

اسلام آباد: (07 ستمبر 2018) وزیراطلاعات فواد چوہدری سے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور سعودی ہم منصب ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی ملاقات میں اطلاعات اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت کی گئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سعودی وزیراطلاعات نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہب اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ پاکستان کو اسلامی ممالک میں ایک مقام حاصل ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ مل کرتعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اس سے قبل سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد اپنے وفد کے ساتھ خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچے۔ پاکستان کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نور خان ایئر بیس پر وفد کا استقبال کیا۔سعودی وزیر اطلاعات کے وفد میں سفیر نواف المالکی، سعودی وزیر اطلاعات کے مشیر صدر مرکز اسلامی ابلاغیات فہیم بن حامد الحامد بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ سعودی وزیر اطلاعات کا دورہ اطلاعات و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر اطلاعات وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سعودی سفیر نواف بن سید المالکی کی ملاقاتفواد چوہدری نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی قیادت میں وفد اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات سے بھی ملاقات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سعودی سفیر نواف بن سید المالکی کی ملاقات

وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اہم پیغام دیں گے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top