تازہ ترین
فنڈز کی عدم دستیابی، قومی کراٹے ٹیم ایشیئن کراٹے چیمئین شپ میں شرکت سے محروم

فنڈز کی عدم دستیابی، قومی کراٹے ٹیم ایشیئن کراٹے چیمئین شپ میں شرکت سے محروم

کراچی: (16 جولائی 2017) ایشیئن کراٹے چیمئین شپ قومی کراٹے ٹیم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کرسکی۔ ایشیئن گولڈ اور براؤنز میڈلسٹ سعدی عباس کا کہنا ہے کہ کراٹے کے کھیل کو کرکٹ کی طرح نہ نوازا جائے لیکن بنیادی حقوق دیئے جائیں تاکہ بھرپور انداز ایونٹ میں شرکت کرسکیں۔

ایشیئن کراٹے چیمئین شپ  میں قومی ٹیم حکومتی عدم دلچسپی اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث میگا ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

ایشیئن گولڈ اور براؤنز میڈلسٹ سعدی عباس حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں صرف کرکٹ پر توجہ دی جاتی ہے، باقی کھیلوں کے ساتھ سوتیلی ماں  جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

سعدی عباس نے کہا کہ دو کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ میں حصہ لیا۔ کڑوروں نہیں تو لاکھوں دے دیں تاکہ کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کیرئیر کے 8 ہزار رنز مکمل کرلئے

سرفراز احمد کا انگلش کائونٹی یارکشائر سے معاہدہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top