تازہ ترین
فلوریڈا: ہائی اسکول میں فائرنگ،17افراد ہلاک،متعدد طلبا زخمی

فلوریڈا: ہائی اسکول میں فائرنگ،17افراد ہلاک،متعدد طلبا زخمی

فلوریڈا: (15 فروری 2018) امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے سترہ افراد ہلاک جبکہ متعدد طلبا زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق مسلح شخص نے فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ کے ڈگلس ہائی اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے سترہ افراد ہلاک اور متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت اسکول میں تین ہزار طلبا موجود تھے۔ ایف بی آئی اور مقامی پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہاکہ اسکول میں فائرنگ کے واقعے سے امریکا کے صدر کو آگاہ کردیاگیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھاکہ صدر خود اسکول فائرنگ واقعے کی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 20سے50 افراد زخمی

امریکہ: ٹیکساس یونیورسٹی میں طالب علم کی اندھا دھند فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top