تازہ ترین
فلوریڈا میں اژدھوں نے مگر مچھوں کا جینا حرام کردیا

فلوریڈا میں اژدھوں نے مگر مچھوں کا جینا حرام کردیا

واشنگٹن:(27 جولائی 2018) فلوریڈا میں موجود مگرمچھ سمیت چھوٹی جسامت کے جانور دیوہیکل اژدھوں کا شکار ہوکر معدومی کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث علاقے کے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے دلدلی علاقے میں موجود مگر مچھ کی نسلیں معدومی کا شکار ہیں جس کے باعث علاقے کا ماحولیاتی نظام خراب ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ مذکورہ علاقے میں مگرمچھوں کے معدوم ہونے کی بڑی وجہ دیو ہیکل اژدھے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے میں آباد برمی دیو ہیکل اژدھے مگرمچھ، خرگوش، لومڑی اور دیگر جانوروں کو اپنے غذا بنارہے ہیں جس کے باعث ان جانوروں کی نسل معدوم ہوتی جارہی ہے جس کے باعث ماحولیات کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے دلدلی علاقے میں موجود اژدھے کسی سیاح یا مقامی شہری کی غفلت یا غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے اژدھے کے جوڑا علاقے میں افزائش پاگیا اور پورے علاقے میں پھیل گیا۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہ 1970 میں اژدھے کی پہلی جوڑی نظر آئی تھی، لیکن اب تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب اژدھے موجود ہیں۔برمی نسل کے اژدھے 4 فٹ لمبے اور 113 کلو گرام وزنی ہیں، جو مگر مچھ کو بھی نگل جاتے ہیں، ماہرین کا خیال ہے کہ مگرمچھوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی جسامت کے جانور بھی اژدھوں کا شکار بن کر ختم ہوتے جارہے ہیں۔ماہرین نے مزید بتایا کہ اگر ان اژدھوں پر قابو نہیں کیا گیا تو یہ دیگر علاقوں میں بھی پھیل جائیں گے اور دلدلی علاقہ ویران ہوکر رہ جائے گا، امریکا کی جنگلی حیاتیات کے ماہرین کی جانب سے اژدھوں کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت 11 سو اژدھوں کو پکڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بوری میں بند ہوکر تین کلومیٹر تیرنے کا دلچسپ ریکارڈ قائم

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top