تازہ ترین
فلم پاری کا دوسراٹیزر، کسی کو بھی خوف کی کپکپی دوڑادے

فلم پاری کا دوسراٹیزر، کسی کو بھی خوف کی کپکپی دوڑادے

ممبئی (14فروری، 2018)انوشکا شرما کی فلم پاری کا ایک اور ٹیزر جاری کردیاگیا ہے جوکہ کسی کوبھی خوفزدہ کرسکتاہے۔

اس ٹیزر کے کلپ میں انوشکا شرمافلم کے اپنے کردار میں ساتھی اداکار کو پرامبراٹا چٹرجی کو آئی لو یو کہتی ہے مگر اس کے بعد اداکارہ کی یہی آواز گونجنے لگتی ہے۔اس کے بعد جو کچھ ہوتا ہے وہ کسی کےلیے بھی خوف سے خالی نہیں ہے۔یہ فلم پاری انوشکا کی تیسری پروڈکشن ہے جوکہ ان کی بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی سے شادی کے بعد پہلی فلم ہوگی۔اس فلم کے نمایاں کرداروں میں انوشکا شرما اور پرامبراٹا چٹرجی شامل ہیں۔ اس فلم کا پہلا ٹریلر کل جمرات کو ریلیز کیاجائے گا۔

ڈراؤنی فلم دو مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 33 ملین ہونے پر شاہ رخ سوئمنگ پول میں کود پڑے

نامور موسیقار روبن گھوش کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top