تازہ ترین
فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی، سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصان کا ازالہ کردیا

فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی، سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرز کے نقصان کا ازالہ کردیا

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کو 35 کروڑ روپے ادا کردیئے۔ فلم کی ناکامی کے باعث ڈسٹری بیوٹرز کو 50 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی تھی جو اپنے بجٹ کی رقم ہی بمشکل سے پوری کرپائی تھی۔ گزشتہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم کا بجٹ 100 کروڑ سے زائد تھا لیکن فلم بھارت میں مجموعی طور پر 121 کروڑ ہی کماسکی۔ فلم کی ناکامی کے بعد سنگل اسکرین ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان ہوا تھا جس پر انہوں نے سلمان خان نے اس کے ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈسٹری بیوٹرز کو 50 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا تھا جس کا سلمان نے ازالہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ سلمان خان نے اپنی مصروفیت کے باعث ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان کا 40 فیصد ادا کردیا ہے اور انہوں نے 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس لوٹا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کا سلمان خان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ

ٹیوب لائٹ کی ناکامی پر سلمان خان ڈسٹری بیوٹرز کے نقصان کا ازالہ کریں گے

 

Comments are closed.

Scroll To Top