تازہ ترین
فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ اوسط درجے کی فلم قرار

فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ اوسط درجے کی فلم قرار

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(08 نومبر 2018) بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش سمیت شائقین نے فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو اوسط درجے کی فلم قراردے دیا ہے۔

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ آج بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔ ریلیز سے قبل فلم سے متعلق بے شمار دعوے کیے گئے تھے تاہم بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش اور فلمی شائقین نے امیدوں کے برعکس ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو مایوس کن قراردیتے ہوئے اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا ہے۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی، فلم کے پہلے گھنٹے میں شامل کیے گئے سینز اتنے خاص نہیں تھے، فلم کا پلاٹ روایتی فارمولا ٹائپ تھا، اسکرین پلے قدرے بہتر تھا، تاہم فلم کی اوسط درجے کی کارکردگی کے اصل ذمہ دار ہدایت کار ہیں۔

اس کے علاوہ فلم دیکھنے والے دیگر شائقین نے بھی ٹوئٹر پر فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے ایسی فلم کیوں کی؟

ایک اور صارف نے لکھا فلم کی کہانی اور کردار بہت ہی کمزور تھے۔

ایک صارف نے لکھا فلم نہایت بورنگ ہے، اسے دیکھنا پیسے اور وقت کا ضائع کرنا ہے۔

واضح رہے کہ300 کروڑ سے زائد کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘رواں سال کی مہنگی ترین فلم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو اپنی لاگت پوری کرنے کے لیے باکس آفس پر ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی ترین فلم قرار

بالی ووڈ اداکار عامرخان فلم کا معاوضہ نہیں لیتے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top