تازہ ترین
فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی ترین فلم قرار

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی ترین فلم قرار

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(07 نومبر 2018) بالی ووڈ کی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو بھارتی فلم انڈسٹری کی اب تک کی سب سے مہنگی ترین فلم قرار دیا جا رہاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ تین سو کروڑ روپے میں بننے والی سب سے مہنگی بھارتی فلم ہے جو کل دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی: فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی نمائش خطرے میں پڑ گئییش راج فلمز کے بینر تلے بننے والے فلم کی کہانی سال1795 پر مبنی ہے جسے وجے کرشنا اچاریہ نے تحریر کیا ہے اور اسے پروڈیوس ادتیہ چوپڑا نے کیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کے آغاز میں بتایا گیا کہ مشرقی بھارتی کمپنی ہندوستان میں تجارت کے غرض سے موجود تھی تاہم بعدازاں یہ ہندوستان پر حکومت کرنے لگے۔جس کے بعد امیتابھ بچن کے کردارخدا بخش آزاد کو متعارف کروایا گیا۔ امیتابھ کے کردار کا نام موشن پوسٹر میں خدا بخش بتایا گیا تھا، تاہم ٹریلر میں انہیں آزاد کے نام سے پکارا گیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

فلم میں پہلی بار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم میں امیتابھ بچن نے خدا بخش کا کردار ادا کیا ہے جبکہ عامر خان فرنگی ملاح کے کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ فلم میں کترینہ کیف ثریا کے کردار میں نظرآئیں گی جبکہ فاطمہ ثنا شیخ نے ظفیرہ کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا ایک اور ٹیزر جاری

امیتابھ بچن کے فلم ٹھگس آف ہندوستان سے متعلق دلچسپ انکشافات

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top