تازہ ترین
فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز

فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز

ویب ڈیسک: (10 اکتوبر 2018) بالی ووڈ اداکار رجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی رومانٹک کامیڈی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

دو منٹ تیرہ سیکنڈ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجن کپور سے شادی کرنے کے بعد پرینیتی چوپڑا انگلینڈ چلی جاتی ہیں تاہم ارجن انہیں واپس لانے کے لیے خود دوسری شادی کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں جس کے بعد پرینیتی یہ دیکھ کر واپس ان کی جانب متوجہ ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

فلم کے پہلے ٹریلر میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کو ایک دوسرے سے پیار کرنے کے بعد شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا بھارتی ریاست پنجاب چھوڑ کر برطانوی ریاست انگلینڈ پہنچ جاتی ہے۔بیوی کے فرار ہونے کے بعد ارجن کپور بھی کسی نہ کسی طرح انگلینڈ پہنچ کر بیوی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

واضح رہے کہ بالی ووڈ کامیڈی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ دو ہزار سات میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ فلم ’نمستے انگلینڈ‘ سے قبل دونوں اداکار فلم ’عشق زادے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

فلم ’نمستے انگلینڈ‘ رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیزکی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ فلم ’’منٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top