تازہ ترین
فلسطینی وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ

فلسطینی وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ

غزہ (13 مارچ 2018) فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ کے قافلے پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کردیا گیا۔ حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے تاہم وزیراعظم محفوظ رہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ غزہ کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ اس دوران وزیراعظم کا قافلہ غزہ میں داخل ہوا تو ایک چیک پوائنٹ کے قریب دھماکا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد وزیراعظم رمی حمداللہ کا قافلہ گزرنے کے بعد پھٹا جس میں کئی افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ فلسطینی وزیراعظم دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری

اسرائیل قبرستانوں کے بہانے بھی فلسطینیوں کی زمین ہتھیانے لگا

Comments are closed.

Scroll To Top