تازہ ترین
فرانس : شہر اسٹراسبرگ میں کرسمس مارکیٹ پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس فائرنگ میں مارا گیا

فرانس : شہر اسٹراسبرگ میں کرسمس مارکیٹ پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس فائرنگ میں مارا گیا

پیرس (14دسمبر، 2018) فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں کرسمس مارکیٹ پر فائرنگ کرنے والا ملزم شیرف پولیس فائرنگ میں مارا گیاہے،ملزم کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کے بعد فرانسیسی پولیس نے ملکی سرحدیں بند کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔پولیس نے بلاآخر اسٹراسبرگ شہر کے ہی ایک ضلعے میں ملزم کی نشاندھی کی۔ اور مقابلے بعد ملزم مارا گیا۔مقابلے سے پہلے اطلاع آئی تھی کہ اسٹراسبرگ میں ایک مرتبہ پھر فائرنگ ہوئی ہے۔ اور پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے لیاہے۔لیکن بعد میں ملزم شیرف کے مارے جانے کی خبر دی گئی۔

واضح رہے ملزم نے دو روز پہلے اسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرکے اور چھرا گھونپ کر چار افراد کو ہلاک اور تیرہ کو زخمی کردیا تھا۔زخمیوں میں سے آّٹھ کی حالت تاحال نازک ہے،لیکن ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

چین میں سابق کینڈین سفارتکار کی گرفتاری کے بعد کینڈین بزنس مین بھی لاپتہ

فرانس کی مارکیٹ میں فائرنگ کا معاملہ، فائرنگ کرنے والے شخص کا پوسٹر جاری

Comments are closed.

Scroll To Top