تازہ ترین
فرانس: سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 13 افراد ہلاک

فرانس: سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 13 افراد ہلاک

پیرس:(12 اکتوبر 2018) فرانس میں سمندری طوفان لیزلی نے تباہی مچادی، مسلسل بارش اور تیز سیلاب کے باعث درخت جڑ سے اکھڑنے اور گھر گرنے سے13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طوفان نے پرتگال اور اسپین کو بھی متاثر کیاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان لیزلی کے باعث جنوبی فرانس میں رات کے چند گھنٹے میں تین ماہ کی بارش ہوئی، پانی گھروں کے پہلی منزل تک پہپنچ گیا۔سیلاب کے باعث کچھ افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Inondations majeures & 10 morts dans l'Aude

⛈ La vallée centrale de l'Aude se réveille ce matin sous des inondations majeures ! À Trèbes près de Carcassonne, le cours d'eau est monté de 7m cette nuit ! Le bilan humain fait état de 10 morts. (via Suivi Météo Aude 11)

Posted by Météo Express on Sunday, October 14, 2018

چھ سو سے زائد امدادی کارکنوں نے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنا شروع کردیا جبکہ کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جارہاہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ بارش کی وجہ سے گھر گرنے اور پانی میں ڈوبنے کی وجہ وے مرنے والوں کی تعداد 13ہوگئی۔

طوفان کی تیز ہواؤں نے پرتگال اور اسپین کو بھی متاثر کیا ہے اور وہاں بھی جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خودکش حملے کا خطرہ، ترکی میں ایرانی سفارتخانہ خالی کرالیا گیا

فرانس اور جرمنی میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top