تازہ ترین
فرانسیسی سفیر کی اویس لغاری سے ملاقات

فرانسیسی سفیر کی اویس لغاری سے ملاقات

اسلام آباد (12 مارچ 2018) پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بارٹے نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری سے ملاقات کی ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے پاور سیکٹر پر بریفنگ دی۔

وزارت پاور ڈویژن کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری سے فرانس کے سفیر مارک بارٹے نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اویس لغاری نے بتایا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سروس ڈلیوری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔

نیپرا ترمیمی بل پاکستان کو توانائی تجارت کی مارکیٹ بننے میں مدد دے گا۔ فرانسیسی سفیر نے بتایا کہ فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی پاکستان میں متبادل توانائی انسٹیٹیوٹ اور بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے مالی معاونت کا جائزہ لے گی۔ پاکستان کے پاور سیکٹر کی کارکردگی مثالی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سربراہ پاک بحریہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top