تازہ ترین
فرانس:چاقو کے حملے میں 7افراد زخمی

فرانس:چاقو کے حملے میں 7افراد زخمی

پیرس(10ستمبر،2018) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو اور لوہے کے سریے سے لیس ایک شخص نے حملے میں 7 افراد کو زخمی کر دیا ہے.

پولیس کے مطابق 7میں سے 4افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور کی شناخت افغانستان کے باشندے کے طور پر کی گئی ہے اور اسے گرفتارکرلیاگیاہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ اس کو دہشت گردانہ حملہ ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔فرانس کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں دو برطانوی سیاح بھی شامل ہیں جبکہ حملہ فرانسیسی دارالحکومت کے شمال مشرقی  ضلعے میں ایک نہر کے کنارے ہوا۔حملہ آور نے انجان لوگوں کو نشانہ بنایا اور پہلے پہل دو مرد اور ایک خاتون کو چاقو ماراگیا۔اطراف میں موجود لوگوں نے حملہ آور کو روکنے کےلیے اس پر گیند ماری۔ جب حملہ آور کو گیند لگی تو اس نے وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔ اس کے بعد اس نے ہنری نوگریس کے علاقے میں  مبینہ طور پر دو برطانوی سیاحوں پر حلمہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

زمبابوے میں ہیضے کی وباءسے 10افراد ہلاک

امریکی حکومت 17 سال سے عوام کو افغان جنگ پر گمراہ کررہی ہے،نیویارک ٹائمز

Comments are closed.

Scroll To Top