تازہ ترین
فخر زمان ایک روزہ میچوں میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

فخر زمان ایک روزہ میچوں میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

بولاوائیو:(22جولائی، 2018) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان ایک روزہ میچ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

بولاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں 

کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز کیا آج کی اننگز کے میں وہ 20 رنز بنانے کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں ایک سال کے دوران تیز ترین 1000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔فخر زمان نے یہ کارنامہ 18 میچز میں انجام دیا جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز سر ویون رچرڈ اور قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم کے پاس تھا، انہوں نے 21 میچز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ وائٹ واش سے بچنے کے لیے میزبان ٹیم کو میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو رواں سال سیریز جیتنے سمیت کسی بھی ٹیم کو وائٹ واش کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top