تازہ ترین
فاٹا میں چینی زبان سیکھنے کا پہلا سینٹر کھول دیا گیا

فاٹا میں چینی زبان سیکھنے کا پہلا سینٹر کھول دیا گیا

ویب ڈیسک:(25 ستمبر 2018) علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے! اس قول پر پورا اترنے کے لئے قبائلی جوانوں نے چینی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپور معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے قبائلی عوام نے چینی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔ جس کے بعد فاٹا میں پہلا چائینا لینگویج سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

فاٹا میں جمرود بازار میں قائم اس لینگویج سینٹر میں پانچ سو سے زائد شہری داخل ہیں۔ چینی زبان سیکھنا مشکل ہےتاہم سیکھنے والے پرعزم ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک چین کوریڈور خطے میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔روزگار کے مواقع ہوں یا جدید سائنس وٹیکنالوجی کا حصول، شہری بھرپور استفادہ حاص کرنے کے لئے چینی زبان کی اہمیت کے پیش نظر چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

قبائلی جوان پرعزم ہیں کہ معیشت اور ترقی کے حالیہ دور میں نیل کے ساحل سے لےکر تاب خاک کاشغر ، ترقی کے ساتھ کندھا ملاکر سفر کریں۔

یہ بھی پڑھیے

متحدہ قبائل پارٹی کا فاٹا میں بروقت انتخابات کا مطالبہ

فاٹا اور پاٹا کیلئے 5 سال تک ٹیکس استثنیٰ اور مراعات کی منظوری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top