تازہ ترین
غیر قانونی طور پر ترکی سے یونان جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 9 افراد جاں بحق

غیر قانونی طور پر ترکی سے یونان جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 9 افراد جاں بحق

انقرہ:(11 اکتوبر 2018) ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان جانے کی کوشش نے 9 افراد کی زندگیاں نگل لیں، کشتی ڈوبے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے باعث نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ دیگر افراد کی تلاشی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترکی کے صوبہ ازمیر کے قریبی سمندر میں ڈوبنے والی کشتی پر کُل 35 افراد سوار تھے جن میں سے نو افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔ کارکنان نے متعدد مہاجرین کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2015 میں ترکی کے ساحل کے قریب بچوں سمیت مزید اٹھارہ تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ چودہ افراد کو زندہ بچالیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ملائیشیا کی حکومت کا سزائے موت ختم کرنے کا اعلان

بھارت: مسلم کش فسادات 2002 میں مقامی حکومت اور پولیس ملوث تھی

Comments are closed.

Scroll To Top