تازہ ترین
غیر قانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

غیر قانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

اسلام آباد:(15 نومبر 2018) ایف آئی اے نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔ غیرقانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبارکرنے والے حقیقی مالکان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ایف آئی اے نے غیرقانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلہ کل ہونے والی وزیراعظم کے منی لانڈرنگ کے خلاف ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ غیرقانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف تمام زونز کو آپریشن کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

احکامات ایڈمنسٹریٹو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن وِنگ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے۔ زونزکو روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 5 ریڈز کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ خصوصی احکامات میں چھاپوں کے دوران لیپ ٹاپ، موبائل فونز اورکمپیوٹرز ضبط کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔

غیرقانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبارکرنے والے حقیقی مالکان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیرقانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گروہوں اور افراد کو خصوصی گرفتار کرنے کی ہدایت بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، غیرقانونی گیٹ ویز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top