تازہ ترین
غوطہ پر بمباری جاری، ہلاکتیں 11سو سے تجاوز کرگئیں

غوطہ پر بمباری جاری، ہلاکتیں 11سو سے تجاوز کرگئیں

دمشق(12مارچ،2018) شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں باغیوں کے خلاف شامی حکومت کی بمباری جاری ہے کئی علاقوں میں گڑھے پڑ گئے اور درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ  ہلاکتوں کی تعداد1100سے تجاوز کرگئی۔

عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود روس اور شام کے طیاروں کی مشرقی غوطہ میں فضائی اور زمینی کارروائی جاری ہے تازہ بمباری اور راکٹ کے نتیجے میں باغیوں کی کئی پوسٹوں کو تباہ کردیاگیا۔

 

تازہ حملوں کے بعد بچوں اور خواتین سمیت شہریوں کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد گیارہ سوسے تجاوز کر چکی ہے۔ہزاروں زخمی ہیں ، سقبا اور مسرابا میں بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

فضائی حملوں اور بمباری کے باعث امدادی سامان تاحال جنگ متاثرین تک نہیں پہنچ سکا ہےاور شہریوں کو خوراک اور ادویات کی سخت کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

شامی افواج کےغوطہ پرکیمیائی حملے، خواتین اوربچوں سمیت 50 سے زائدجاں بحق

شامی متاثرین میں امدادکی تقسیم کےلے ترک قافلہ آج پہنچے گا

Comments are closed.

Scroll To Top