تازہ ترین
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، ثقافتی مرکز کی عمارت تباہ،18افراد زخمی

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، ثقافتی مرکز کی عمارت تباہ،18افراد زخمی

غزہ : (10 اگست 2018) غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ صیہونی کابینہ نے اجلاس کے بعد حکم دیاہے کہ فوج حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔

عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر میزائل حملے اور فوج کی ٹینکوں کے ذریعے بمباری جاری ہے۔ غزہ میں تازہ بمباری میں ایک ثقافتی مرکز تباہ جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے ہونیوالے میزائل حملے میں ایک شخص،خاتون اور اس کی بچی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں کابینہ ارکان نیتن یاہو کی غزہ سے متعلق پالیسی کی حمایت کی اور حماس و دیگر فلسطینی گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی مخالفت کے باوجود صیہونی حکام نے فلسطینیوں کے گھر مسمار کردیے

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top