تازہ ترین
غزل گائیک جگجیت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

غزل گائیک جگجیت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: (10 اکتوبر 2018) برصغیر کے نامورغزل گائیک اور موسیقار جگجیت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے ہیں۔ مگر ان کی مدھر آواز آج بھی شائقین کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

غزل گائیک جگجیت سنگھ آٹھ فروری انیس سو اکتالیس کو راجستھان کے علاقے شری گنگا نگر کے پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انیس سو چھیاسٹھ میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ یوں تو جگجیت سنگھ نے ہر بڑے شاعر کے کلام کو گایا مگر گلزار کی ٹی وی سیریز ’’مرزا غالب‘‘ کی موسیقی نے انہیں اَمر کر دیا۔جگجیت سنگھ کو بڑی کامیابی اپنی البم ’’دی ان فور گیٹ ایبلز‘‘ سے ملی جس میں ان کی بیوی اور نامور گلوکارہ چترا سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ جگجیت سنگھ واحد موسیقار تھے جنہوں نے بھارتی وزیر اعظم واجپائی کی شاعری پر موسیقی ترتیب دی۔

جگجیت سنگھ نے اکلوتے بیٹے کی حادثاتی موت کے بعد ایک غزل ’چٹھی نہ کوئی سندیس‘ پڑھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور پھر اس کو بالی ووڈ فلم دشمن میں شامل کیا گیا۔جگجیت سنگھ کو ان کے فن کے اعتراف میں دو ہزار تین میں بھارتی حکومت نے تیسرے بڑے سول اعزاز پدما بھوشن سے نوازا۔ جگجیت سنگھ دس اکتوبر دو ہزار گیارہ کوستر برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیے

لیجنڈ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار مکیش کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top