تازہ ترین
غریب عوام کیلئے گیس کی قیمتوں میں صرف دس فیصد اضافہ کیا، اسد عمر

غریب عوام کیلئے گیس کی قیمتوں میں صرف دس فیصد اضافہ کیا، اسد عمر

اسلام آباد: (24 ستمبر 2018) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ میں غریبوں پر ٹیکس لگانے کے طعنے دینے والے اپوزیشن لیڈر اگر گذشتہ حکومت میں وزیر خزانہ ہوتے تو شاید آج ہم پر اتنی تنقید نہ کرتے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریر کے جواب میں سابقہ حکومت پر تنقید کے شدید نشتر چلائے۔ اسد عمر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ سی پیک میں تمام توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی گئی لیکن ان میں پچھہتر فیصد قرضے ہیں جن پر سود ادا کیا جارہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ غریب عوام کیلئے گیس کی قیمتیں صرف دس فیصد، جبکہ امیروں کیلئے 145 فیصد بڑھائی ہیں۔ 154 ارب کا خسارہ تھا جسے پورا کرنے کیلئے اوگرا نے بتایا کہ 46 فیصد اضافہ ضروری ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ 503 ارب روپے گردشی قرضہ میں سے 480 ارب فوری ادا کیے گئے، اب گردشی قرضہ ایک ہزار ایک سوا رب روپے پر پہنچ گیا۔ ایک سال میں بجلی کے شعبہ میں سالانہ خسارہ 453 ارب روپے ہوا۔

بجٹ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے مزید کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی پر تعیش اشیاء پر لگائی۔ 183 ارب میں سے 92 ارب روپے انتظامی اقدامات سے اکھٹے کیے جائیں گے۔ ابھی ایک ماہ ہوا ہے، آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا، شہباز شریفاس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے الف لیلیٰ کی داستانیں سنائیں۔ پروٹوکول نہ لینے اور سادگی کی دھول آنکھوں میں جھونکی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائی تھی۔ گھریلو صارفین کیلئے 143 فیصد گیس مہنگی کردی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ظلم اور زیادتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے قوم کو بڑے بڑے سبز باغ دکھائے۔ پی ٹی آئی نے بہترین ٹیم کا اعلان کیا تھا لیکن آج ذاتی دوستوں کو نوازا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ ہے، اس پر حکومتی حلقوں نے جو باتیں کیں وہ ملک سے دشمنی کے مترادف ہیں۔ چینی وزیرخارجہ کا استقبال ٹھیک طریقے سے نہیں کیا گیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسد عمر پڑھے لکھے آدمی ہیں، ان سے عوام دشمن بجٹ کی توقع نہیں تھی۔ گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس پر 57 فیصد قیمت بڑھا دی گئی ہے جس سے آمدات کم ہوں گی اور صنعتوں کو نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیے

منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا، شہباز شریف

چینی سفیر کی شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر سے ملاقات

 

Comments are closed.

Scroll To Top