تازہ ترین
عید میلاد النبی کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

عید میلاد النبی کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: (15 نومبر 2018) بارہ ربیع الاول کے موقع پر سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر موثر سیکیورٹی کیلئے تمام رینج کو اضافی نفری فراہم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو 3 ہزار 400 پولیس اہلکار اور آر آر ایف کی 4 کمپنیز فراہم کی گئیں ہیں۔ جبکہ حیدرآباد کو 600، سکھر کو 750 اور لاڑکانہ کو 370 اہلکار فراہم کردیئے گئے ہیں۔

فراہم کردہ اضافی اہلکار ریجنل ہیڈ کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عید میلاد النبی پر موثر سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری فراہم کردی گئی

سندھ میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تشکیل

 

Comments are closed.

Scroll To Top