تازہ ترین
عید قرباں میں صرف چند روز باقی

عید قرباں میں صرف چند روز باقی

ویب ڈیسک:(16 اگست 2018)عید قرباں کی آمد میں صرف چندروز باقی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں ایک جانب خوبصورت اورصحت مند جانوروں کےاضافے کے ساتھ عوام کارش بھی بڑھ گیا ہے۔ تو وہیں دوسری جانب خریداروں نے بھی مہنگائی کاشکوہ کر دیا ہے۔ مویشی مالکان بھی جانوروں کی قیمتیں کم لگانے پر پریشان ہیں۔

ملک بھر میں عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں ایک سے ایک بڑھ کر خوبصورت اور اعلیٰ نسل کا جانور موجود ہے۔ عوام سنت ابراہیمی کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے بیوپاریوں اور گاہکوں کے درمیان بھاؤ تاؤجاری ہے۔

لاہور میں سب سے بڑی مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں موجود ہیں جہاں شہریوں کی بڑی تعداد قربانی کے جناور خریدنے کے لیے منڈی کا رخ کر رہی ہے۔

ملتان میں مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں سمیت جانور بھی خریداروں کے انتظار میں ہیں گذشتہ سال کی نسبت اس سال جانوروں کے دام زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کو سنت ابراہیمی کی دائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔عید قربان جیسے جیسے قریب آرہی ہے ملتان کی مویشی منڈی میں بھی خوبصورت اور صحت مند جانوروں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن خریدار مہنگائی کا شکوہ کررہیں تو مویشی مالکان بھی خریداروں کی جانب جانوروں کی قیمتیں کم لگانے کا رونا رو رہے ہیں۔

مویشی مالکان اور بیوپاری جانوروں کی فروخت کم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کو سارا سال بچوں کی طرح پالتے ہیں اور انکی خوراک پر بھاری اخراجات آتے ہیں لیکن گاہک انہیں جائز منافع دینے کو بھی تیاری نہیں ہیں۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ وزن کے مطابق جانوروں کے ریٹ سرکاری سطح پر مقرر کئے جائیں تاکہ خریداری میں آسانی رہے اور مناسب نرخوں پر جانور بھی مل جائے۔ملک بھر میں بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں میں بھی عید قربان کی قریب آتے ہی ضلع قمبر میں مویشی منڈیاں سجنا شروع ہوگئی ہیں۔ لیکن مہنگائی ہونے کے باعث خریدار پریشان میں مبتلا ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی کیلئے مخصوص جگہ نہ دیے جانے پر بیوپاریوں نے ٹیکسی اسٹینڈ کو ہی منڈی بنا ڈالا ہے۔

منڈی میں ایک بکرے پر سو روپے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے لیکن سہولیات فراہم نہیں کی جارہی۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ناقص انتظامات کے باعث جانوروں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ خریداروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

سرگودھا میں بھی عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں۔ گرمی کے باعث خریدار بھی رات کے اوقات میں مویشی منڈیوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔اٹک میں بقرعید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اٹک میں دومیل کے مقام پر ہر جمعہ کو لگائی جانے والی یہ منڈی اسلام آباد سے سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دومیل میں لگنے والی مویشی منڈی میں نہ صرف اٹک کے شہری خریداری کیلئے آرہے ہیں بلکہ اسلام آباد کے شہری بھی بڑی تعداد میں اس مویشی منڈی کا رخ کررہے ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہوگئی ہیں۔ مہنگائی کا طوفان ہے اور جانوروں کے دام آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اس صورت میں ان کے لیے جانور خریدنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کی رونقیں بڑھ گئیں

عید الاضحیٰ کی آمد، سپر ہائی وے کی مویشی منڈی سج گئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top