تازہ ترین
عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات

عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک:(11 اگست 2018) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارہ اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ بائیس اگست کو ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز ہفتے کی دوپہر کو چاند کی پیدائش ہونا شروع ہو جائے گی، جس کے بعد قومی امکانات ہیں کہ بارہ اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، جبکہ عید الاضحیٰ بائیس اگست کو ہونے کا امکان ہے۔عید الاضحیٰ ذی الحج کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے، اس دن مسلمان حج بھی کرتے ہیں جبکہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔

اس سے قبل ذی الحج 1439ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بارہ اگست بروز اتوار کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات نے چاند اتوار کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدرارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس بار ذی القعد کا مہینہ انتیسس ایام پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اور بارہ اگست اتوار کے روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ جس کے باعث یکم ذی الحج تیرہ اگست بروز پیر اور عید الاضحی بائیس اگست بروز بدھ دس ذی الحج کو ہو گی۔رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے، جبکہ فرزندان اسلام اکیس اگست بروز منگل کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں‌ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top