تازہ ترین
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

رپورٹ: علی بھٹی

ٹھری میرواہ (30 اگست 2017) عید الاضحیٰ قریب آتے ہی سبزیوں کے بیوپاریوں نے بھی عوام کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ بیوپاریوں کی جانب سے من پسند ریٹ مقرر کردئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کروانے میں اسسٹنٹ کمشنر میرواہ اور مارکیٹ انتظامیہ مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

ٹھری میرواہ میں عید الاضحیٰ قریب آتے ہی سبزی کے بیوپاریوں نے ٹماٹر کے ساتھ آلو، پیاز اور دیگر سبزیوں کے ریٹ دگنے کردئے۔ غریب عوام ایک کلو آلو خریدنے سے بھی محروم ہوگئے۔ سبزی خریدنے والوں کا کہنا ہے کہ ٹھری میرواہ میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ دکاندار لوگوں پر ظلم کرتے ہیں۔

میونسپل انتظامیہ روزانہ شہر سے ٹھیلے اور تختے داروں سے 10 سے 20 روپے بھتہ لے جاتے ہیں اس لیئے انتظامیہ کی مقرر کردہ لسٹ پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیئے

لاہور: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

کراچی: ماہِ صیام میں پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

Comments are closed.

Scroll To Top