تازہ ترین
عوام کو پہلے سو روز میں ہی تبدیلی نظر آئے گی، عمران خان

عوام کو پہلے سو روز میں ہی تبدیلی نظر آئے گی، عمران خان

اسلام آباد: (20 ستمبر 2018) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت کے سو روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران کان کی زیرصدارت غیر رسمی اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے سو روز میں ہی عوام کو تبدیلی نظر آئے گی، کمزور معیثت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور اس کے ثمرات عوام کو جلد نظر آئیں گے۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت بحالی کے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔جبکہ اجلاس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کے عدالتی فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی 27 ستمبر کو ہوگی

سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہوگا، فواد چوہدری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top