تازہ ترین
عوام ملک پر ظلم کرنے والوں سے بدلہ لیں، نواز شریف

عوام ملک پر ظلم کرنے والوں سے بدلہ لیں، نواز شریف

چشتیاں: (21 مئی 2018)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج عدالت میں میری 70ویں پیشی تھی لیکن اب ووٹ کو عزت ملنے والی ہے۔ عوام ملک پر ظلم کرنے والوں سے بدلہ لیں۔

چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ پر کوئی کر پشن کا الزام نہیں کیونکہ میں نے قوم کی امانت کو کوئی بد دیانتی سے استعمال نہیں کیا۔ اس لیے عوام پوچھیں کہ ”نواز شریف کو کیوں نکالا“؟ میں تو نوجوانوں اور عوام کی خدمت کر رہا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ میرا خواب ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کو ملازمتیں دینا تھا لیکن جو پاکستان کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ بنادیا جاتا ہے۔ میں اس فیصلے کو نہیں مانتا اور عوام بھی نہ مانیں۔ اس وقت پاکستان بول رہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو نہیں مانتا۔

نواز شریف نے کہا کہ جس کی مرضی چھوڑ کر چلا جائے لیکن مسلم لیگ (ن) جس کو ووٹ دے گی عوام اس کو ووٹ دیں گے۔ میں نے کہا تھا کہ ہم لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے اس لیے صرف تین سال میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا، لیکن جنہوں نے اس ملک سے ظلم کیا ہے ان سے بدلہ عوام نے لینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کا جِن ختم کیا، اس پر قابو پالیا۔ سی پیک کا منصوبہ پاکستان میں لے کر آئے اور عنقریب چشتیاں سے بھی موٹر وے گزرے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top