تازہ ترین
عوام دس سال کی لوٹ مار کا حساب چاہتے ہیں، فواد چوہدری

عوام دس سال کی لوٹ مار کا حساب چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: (12 دسمبر 2018) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام دس سال کی لوٹ مار کا حساب چاہتے ہیں۔ (ن) لیگی رہنماؤں پر جتنے بھی مقدمات بنے اس وقت نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی ملک کے وزیراعظم تھے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کو بات کرنے کا موقع دینے پر (ن) لیگ ارکان نے شور شرابا کیا۔ فواد چوہدری کی تقریر کے دوران (ن) لیگ ارکان کی جانب سے جملے کسے گئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

فواد چوہدری  نے بھی سخت جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی تربیت کا ایشو ہے، ان کی تربیت ضیاءالحق نے کی ہے۔ بات سننے کا حوصلہ نہیں تو بات کیا ہی نہ  کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ سعد کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں مکمل سماعت کے بعد کی گئی۔ شور کرنے والوں کو شہباز شریف اور سعد رفیق کا دکھ نہیں، ان کی اپنی باری آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ سائیکل چلانے والے سے پوچھیں پیسا کہاں سے آیا تو جمہوریت کو خطرہ ہوجاتا ہے۔ منی لانڈرنگ میں ملوث لوگوں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ خزانہ کیسے خرچ ہوا ہے آپ کو حساب دینا ہوگا اور دینا بھی چاہیے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر ہم ان سے عوام کے پیسے نہ لے سکے تو پھر تحریک انصاف کو حکومت کا حق نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نواز اور زرداری سیاست سے آؤٹ ہوگئے، فواد چوہدری

فواد چوہدری کی شیخ رشید کو وزارت اطلاعات کی پیشکش

 

Comments are closed.

Scroll To Top