تازہ ترین
عوام ایکسپریس ہولناک حادثے سے بال بال بچ گئی

عوام ایکسپریس ہولناک حادثے سے بال بال بچ گئی

نوشہرہ :(14 فروری 2018) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو پبی ریلوے سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹرین کی بوگیوں کو واپس ٹریک پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ٹرین کو حادثہ پیش آنے کے باعث ٹریک بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر: علماءکو رائیونڈ لے جانے والی ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

شالیمار ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی، آمدورفت معطل

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top