تازہ ترین
عمرہ زائرین کیلئے فنگر پرنٹ کا ٹھیکہ بھارتی کمپنی کو دینے کیخلاف احتجاج

عمرہ زائرین کیلئے فنگر پرنٹ کا ٹھیکہ بھارتی کمپنی کو دینے کیخلاف احتجاج

کراچی (12 فروری 2018) عمرہ زائرین کے لئے نادرا کے بجائے انڈین کمپنی کو فنگر پرنٹ کا ٹھیکہ دے دیا گیا جس کے خلاف ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے مختلف بینز اٹھا رکھے تھے جن پر فنگر پرنٹ کی شرط ختم کرنے کے مطالبے سمیت فنگر پرنٹ کا کنٹریکٹ انڈین کمپنی کو دیئے جانے کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹریول ایجنٹس نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ جن ٹریول ایجنٹس کے پاس لائسنس ہے انہیں فنگر پرنٹ کی سہولت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف نے عمرہ ادا کرلیا، اب ریاض روانہ ہونگے

فیصل آباد کے 14 عمرہ معتمرین سعودی عرب میں پھنس گئے

Comments are closed.

Scroll To Top