تازہ ترین
عمران کوسرعام پھانسی دی جاتی تو وہ عبرت کا نشان بن جاتا،والد زینب

عمران کوسرعام پھانسی دی جاتی تو وہ عبرت کا نشان بن جاتا،والد زینب

لاہور( 17اکتوبر، 2018)زینب کے والد امین انصاری نے کہاہےکہ مجرم عمران کوسرعام پھانسی دی جاتی تو وہ معاشرے کےلیے عبرت کا نشان بن جاتا۔

کوٹ لکھپت جیل میں عمران کی پھانسی کےلیے پہنچنے پر ننھی زینب کے والد امین انصاری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میڈیانے انھیں انصاف دلوانے میں ہماری آواز کو بلند کیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

زینب کے والد نے کہا آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں جس کےلیے وہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے شکرگزار ہیں۔

امین انصاری نے کہا درندہ صفت عمران کو سرعام پھانسی دی جاتی تو وہ معاشرے کےلیے عبرت بن جاتا۔ان کاکہناتھا کہ عمران کی پھانسی زینب کی ایک چیخ کے برابر بھی نہیں۔

انھوں نے بتایا آج زینب زندہ ہوتی تو 7 سال 2 ماہ کی ہوتی جبکہ بیٹی کے غم اس کی ماں شدید صدمے سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top