تازہ ترین
عمران خان کی کامیابی پر ایک اور کرکٹر کی مبارک باد

عمران خان کی کامیابی پر ایک اور کرکٹر کی مبارک باد

ویب ڈیسک: ( 16 اگست 2019) معروف برطانوی کرکٹر مونٹی پینسر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دہ ہے۔

معروف برطانوی کرکٹر مونٹی پینسر کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہے کہ کسی بھی ملک کا پہلا کرکٹر وزیر اعظم منتخب ہوا۔

تفصیلات مے مطانق مونٹی پینسر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں۔برطانوی کرکٹر ںے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ عمران خان اپنے پانچ سال مکمل کریں۔اس سے قبل کرکٹ کےسابق اورموجودہ کھلاڑیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

سابق آل راؤنڈربوم بوم آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان کواپنے پیغام میں کہاکہ انھیں تاریخی فتح مبارک ہو۔ اسٹارکرکٹر کاکہناتھا کہ پاکستانیوں کو عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

موجودہ کھلاڑی اورکرکٹ کےمیدان میں پروفیسرکےنام سے مشہور محمد حفیظ نے کہا مبارک ہو عمران بھائی۔ آپ کی قیادت میں انشاءاللہ نیا پاکستان تشکیل پائے گا۔

کھلاڑی کاکہناتھا کہ عمران خان کی فتح کرپشن کے خلاف مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سربراہ پختہ یقین رکھنے والے انسان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کنگنا رناوت کی عمران خان سے اپیل

سیاست میں آنے کا شوق نہیں : سرفراز احمد

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top