تازہ ترین
عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

لاہور: (19 اپریل 2018) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار سے متعلق سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ایک میرے دوست نے غیرت دکھائی اور ایسی خاتون جس کی صرف نوازشریف کی بیٹی کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں اس کے سامنے جھک کر کھڑا ہونے سے انکار کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ووٹ بیچنے والوں سے متعلق جو فیصلہ کیا وہ تفتیش کی بنا پر تھا۔ ان 20 لوگوں کو موقع دیا ہے کہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر صفائی دیں۔ اگر یہ ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو ہم ان کے نام نیب میں دیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ سب کو معلوم تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ بکتا ہے لیکن ساری پارٹیوں کے سربراہ چپ چاپ تماشہ دیکھتے رہیں گے۔

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے تیسری ملاقات

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چوہدری نثار نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پارٹی امور اور سابق وفاقی وزیر داخلہ کے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کیلئے خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔ایک ہفتے میں چوہدری نثار کی شہباز شریف سے تیسری ملاقاتدونوں رہنماﺅں میں پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پارٹی اموراور چوہدری نثار کے تحفظات پربھی بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل 15 اپریل کو بھی سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی تھی، جس میں چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات میں چوہدری نثار نے مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جس پر شہباز شریف نے چوہدری نثار کو ان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے عوامی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ ہم سب کوایک ہو کر چلنے کی ضرورت ہے۔

اگلے ہی روز جاتی امراء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تحفظات سے آگاہ کیا۔Nawaz, Shehbaz Discuss Political Situation At Jati Umra   ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں آج ہائیکورٹ کے فیصلے اور الیکشن 2018ء کے حوالے سے رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بتایا کہ عوامی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک ہو کر چلنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ہفتے میں چوہدری نثار کی شہباز شریف سے تیسری ملاقات

عمران خان کا سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا اعلان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top