تازہ ترین
عمران خان کی نااہلی کیلئے نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے، حنیف عباسی

عمران خان کی نااہلی کیلئے نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے، حنیف عباسی

لاہور: (18 دسمبر 2017) رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک اے ٹی ایم کا خاتمہ ہو گیا، دوسری اے ٹی ایم کا خاتمہ بھی ہمارے ہاتھوں سے ہی ہوگا۔ عمران خان کی نااہلی کیلئے نظرثانی کی درخواست دائرکریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم علیم خان قبضہ گروپ ہے۔ علیم خان نے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔ وہ محکمہ زراعت کی زمین پر پلازا بنار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر جہانگیرترین کا اور اس میں تیل علیم خان کا ہوتا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کی ایک اے ٹی ایم کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں سے ہوا، اب دوسری اے ٹی ایم کا خاتمہ بھی نون لیگ ہی کرے گی۔ علیم خان کیخلاف ایف آئی اے کی دو ایف آئی آر کی کاپی ان کے پاس موجودہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر کوئی دھڑے بندی نہیں۔ سیاسی مخالفین سن لیں کہ ن لیگ کی قیادت نواز شریف ہی کریں گے۔جہانگیر ترین تاحیات نا اہل قرارواضح رہے کہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران، جہانگیر نااہلی کیس میں حنیف عباسی نے تحریری جواب جمع کرادیا

حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کی منی ٹریل پر اعتراضات عائد

 

Comments are closed.

Scroll To Top