تازہ ترین
عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

اسلام آباد(02 اگست 2018) پاکستان کے متو قع وزیراعظم عمران خان عہدے کا حلف لینے سے پہلے ہی دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے ہیں،ٹویٹر پران مداحوں کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ مداحوں کی تعداد کے حوالے سے وہ دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سوشل میڈیا پر آنے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر خاصی شہرت کا باعث بنتی رہی ہیں،اس وقت ان کے مداحوں کی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مداحوں کی تعداد کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہیں جن کے فالوورز یا مداحوں کی تعداد 4لاکھ 26ہزار سے زیادہ ہے۔

عمران خان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ جیسے ہی وہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ، یہ تعداد خود بخود بڑھ جائے گی۔ ٹوئیٹر پر فالوووز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جو پانچ کروڑ 34 لاکھ ہے۔

دوسرے نمبر پربھارت کے نریندر مودی 4 کروڑ 33 لاکھ ، تیسرے پر پوپ فرانسیس 1 کروڑ77 لاکھ، چوتھے پرترک صدر طیب اردگان 1 کروڑ 31 لاکھ، پانچویں نمبر پر عمان کی ملکہ رانیہ عبداللہ 1 کروڑ 6 لاکھ، چھٹے نمبر پر جوکو وڈوڈو 1 کروڑ2 لاکھ، ساتویں پر عمران خان 8 لاکھ17 ہزار ، آٹھویں پر جسٹن ٹروڈو 4 لاکھ 3 ہزار ،نویں نمبر پر فرانسیسی صدر میکروں 3 لاکھ 2 ہزاراور 10 ویں نمبر پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتین یاہو 1 لاکھ چار ہزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ترک صدر کا عمران خان کو ٹیلیفون، انتخاب جیتنے پرمبارکباد

http://urdu.abbtakk.tv/imran-khan-decides-to-retain-na-95-mianwali-seat/http://urdu.abbtakk.tv/imran-khan-decides-to-retain-na-95-mianwali-seat/

Comments are closed.

Scroll To Top