تازہ ترین
عمران خان کی اہلیت کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کی اہلیت کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (12 اکتوبر 2018) سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی عمران خان کے خلاف درخواست 18 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیت سے متعلق نظر ثانی درخواست پر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی نظر ثانی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ سمیت کیس کی سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

نون لیگی رہنما حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔واضح رہے سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہلی کیس میں صادق اور امین قرار دیا تھا۔ جس پر حنیف عباسی نے نظر ثانی اپیل کی درخواست دائر کی تھی۔

تاہم حنیف عباسی کے خلاف انسداد منشیات عدالت میں شیخ رشید نے درخواست دائر کررکھی تھی جس پر انسداد منشیات عدالت نے الیکشن 2018ء سے قبل ہی ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو نااہل قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا بھی سنا دی تھی۔ جس کے باعث حنیف عباسی نہ تو الیکشن میں حصہ لے سکے بلکہ انہیں فوری گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔اب حنیف عباسی کی دائر کی ہوئی درخواست پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان کی اہلیت کے خلاف کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top