تازہ ترین
عمران خان کی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

عمران خان کی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: (14 اگست 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں کل کا دن بہت طویل ہوگا، سینئر قیادت نئے ارکان کوساتھ لے کرچلے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جہانگیرترین، اسد عمر اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں جہانگیرترین نے عمران خان کو آزاد اراکین سے ملاقاتوں بارے بریفنگ دی۔ تحریک انصاف کو امید ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے 180 سے زائد ووٹ ملیں گے۔اس موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام ارکان اسمبلی کو کل اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ کل کا دن بہت اہم ہے۔ اسمبلی میں کل کا دن بہت طویل ہوگا۔ سینئر قیادت نئے ارکان کوساتھ لے کرچلے۔ تمام خواتین ارکان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ضرور حصہ لیں۔دوسری جانب تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ہارس ٹریڈنگ کے خدشات کا اظہار کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہمارے ایم این ایز سے رابطے کیے گئے ہیں، ہم انکوائری کررہے ہیں کہ کن ایم این ایز سے رابطے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

تحریک انصاف کو اسپیکر کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top