تازہ ترین
عمران خان کو میرے حلقے سے الیکشن لڑنے کا مشورہ غلط دیا گیا، سعد رفیق

عمران خان کو میرے حلقے سے الیکشن لڑنے کا مشورہ غلط دیا گیا، سعد رفیق

لاہور: (22 جون 2018) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر خوب تنقید کے نشتر چلائے کہتے ہیں عمران خان کو میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا غلط مشورہ دیا گیا ۔ وہ میدان میں آئیں سارے شوق پورے کردیں گے۔ زندہ دلان لاہور اپنے ووٹ کی مدد سے سیاسی لاڈلے کو فارغ کردیں گے ۔

لاہور میں اپنے کارکنوں کے لیے دی گئی عید ملن پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سیاسی مخالفین پر خوب لفظی گولا باری کی کہتے ہیں پورے پانچ سال ہماری ٹانگیں کھینچی گئیں ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔ کام بھی ہم کریں اور بدنام بھی ہمیں کیا جائے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ پنجابی ہمارا ساتھ دیتے ہوئے ووٹ کی عزت پر پہرہ دیں اور عمران خان کو آؤٹ کردیں گے۔

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو للکارتے ہوئے کہا کہ میدان میں آؤ ہم تمہارا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب گالی کی نہیں کارکردگی کی سیاست ہو گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب شہباز شریف وزیر اعظم بن کر ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مخالفین ہمیں بدنام کرتے تھک گئے لیکن قوم آج بھی شیر کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی: خواجہ سعد رفیق نے نیب کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا

عمران خان سیاسی جماعتوں کا گندصاف کر کے اپنے پاس لے گئے، سعد رفیق

Comments are closed.

Scroll To Top