تازہ ترین
عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، شیری رحمان

عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد: (06 دسمبر 2018) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ انہیں ٹی وی پر ڈالر کی قیمت بڑھنے کا پتا چلا، انہیں یاد دہانی کرانی پڑتی ہے کہ وہ اس ملک کے وزیر اعظم ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ آپ دھکا اسٹارٹ سے اس ملک کا نظام چلائیں گے؟ اقتدار کے نشے میں یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ سینیٹ میں ان کی اکثریت نہیں ہے۔ 100 روز میں صرف ڈالر کی قیمت میں ہی اضافہ ہوا، ان سے پہلے سو روز میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی قائم نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ گذشتہ حکومت میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تو پی ٹی آئی نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ پچھلے 100 روز میں انڈوں، مرغیوں اور بھینسوں کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی۔شیری رحمان نے کہا کہ ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو اکھاڑا بنا دیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کی بات کر کے پارلیمنٹ کو مفلوج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ وی آئی پی کلچر پر یقین نہیں رکھتے لیکن حکومتی ارکان جہازوں میں آ جا رہے ہیں۔ آٹھ آٹھ گاڑیوں کے قافلے لے کر چل رہے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتیں نیچے آئیں لیکن عوام تک ان کے ثمرات نہیں پہنچے۔

اس موقع پر نیئر حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کی عقل پر پردے پڑے ہوئے ہیں۔ کوئی بھی آرڈیننس آیا تو اس کے خلاف قرارداد لائیں گے۔

جبکہ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فافن کی رپورٹ میں 95 فیصد فارم غیرمصدقہ قراردیئے گئے جس کا انتخابات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو نوٹس لینا چاہیے تاکہ فارم 45 پرجنات یا خلائی مخلوق دستخط نہ کرجائیں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کا سونامی مہنگائی لے کر آیا، شیری رحمان

صادق سنجرانی اور شیری رحمان کی پرویز اشرف سے ملاقات

 

Comments are closed.

Scroll To Top