تازہ ترین
عمران خان کا ہر ماہ کاروباری سہولیات کے جائزے سے متعلق اجلاس بلانے کا فیصلہ

عمران خان کا ہر ماہ کاروباری سہولیات کے جائزے سے متعلق اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (13 دسمبر 2018) وزیر اعظم عمران خان نے کاروباری سہولیات کے جائزے سے متعلق اجلاس ہر ماہ بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی جبکہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سمیت اقتصادی ماہرین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران اجلاس وزیر اعظم عمران خان کو سرمایہ کاروں کیلئے کیے گئے حالیہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر اعظم کو کاروباری افراد کو درپیش ٹیکسز اور پالیسی ایشوز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر اقتصادی زون کے قیام میں رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ نجی شعبے کا حکومتی پالیسیز پر اعتماد بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل پر فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم جامع پلان پیش کرے۔

عمران خان نے کاروباری سہولیات کے جائزے سے متعلق اجلاس ہر ماہ بلانے کا فیصلہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

رہنما پیپلزپارٹی شوکت بسرا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزتحلیل

 

Comments are closed.

Scroll To Top