تازہ ترین
عمران خان کا آج ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

عمران خان کا آج ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (24 فروری 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور احتجاج کرنے والے بیوروکریٹس کے مابین کرپشن کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے لاﺅں گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آج میں پریس کانفرنس کے ذریعے شہباز شریف اور احتجاج کرنے والے بیوروکریٹس کے مابین کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کروں گا اور بتاوں گا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین کی گرفتاری کے بعد کیسے انہیں ڈر ہے کہ احد چیمہ خود کو بچانے کیلئے کہیں کرپشن میں سرکاری افسران کے کردار کا بھانڈا نہ پھوڑ ڈالے۔

 

واضح رہے کہ نیب نے چند روز قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

نیب حکام کی جانب سے اگلے ہی روز احد چیمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے انہیں 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: افسر شاہی کا عدلیہ کی طرز پر آئینی تحفظ کا مطالبہ

احد چیمہ کی گرفتاری و احتساب پر احتجاج شرمناک ہے، عمران خان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top