تازہ ترین
عمران خان کا وزرات عظمٰی کا حلف اٹھانے کے بعد دورہ امریکہ کا امکان

عمران خان کا وزرات عظمٰی کا حلف اٹھانے کے بعد دورہ امریکہ کا امکان

اسلام آباد: (7 اگست 2018) عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد آئندہ ماہ دورہ امریکہ کا امکان ہے۔ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تہترویں اجلاس سے پہلی مرتبہ خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان بطوروزیراعظم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں امریکہ کادورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملاقاتوں میں عمران خان نئی امریکی انتظامیہ کوپاکستان میں تبدیلی، اپنے نئے نظریہ پاکستان، انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پراعتماد میں لیں گے۔ پاک امریکہ خراب تعلقات کو بہتر بنانے، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام ہٹانے، پاکستانی حکومت کے متعلقہ اقدامات اور پاکستانی معیثت میں بہتری کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاعمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں خصوصی طور پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کواجاگرکریں گے۔ عمران خان کااجلاس کے موقع روس، چین، ایران، ا فغانستان کے صدور، سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقاتوں کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو نیب نے طلب کرلیا، کپتان کا پیش ہونے کا فیصلہ

عمران خان نے آج پشاور میں پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top