تازہ ترین
عمران خان کا سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کے خلاف انکوائری کا حکم

عمران خان کا سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کے خلاف انکوائری کا حکم

اسلام آباد: (12 دسمبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری گیس بحران پر سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں جاری گیس بحران پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خزانہ، پیٹرولیم، پاور ڈویژن کے وزراء اور دیگر اداروں کے سنیئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں گیس کے بحرانی صورتحال، گیس کی پیداوار اور ضروریات سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے نااہلی کا مظاہرہ کیا اور گیس کی طلب و رسد کی معلومات چھپائیں۔وزیرِاعظم عمران خان نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

وزیر اعظم نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کے خلاف تحقیقاتی کارروائی 72 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر پیٹرولیم تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیے

شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، عوام پریشان

حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے، عمران خان

 

Comments are closed.

Scroll To Top