تازہ ترین
عمران خان کا زینب قتل اور قصور ویڈیو اسکینڈل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

عمران خان کا زینب قتل اور قصور ویڈیو اسکینڈل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: (25 جنوری 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک مضبوط جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد بچوں سے زیادتی اور قتل سے متعلق ایک منظم گروہ کے آثار سامنے آرہے ہیں جو کہ بچوں کی پورنو گرافی میں ملوث ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا لگا ہے کہ عمران علی کے کئی بینک اکاؤنٹس موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں بااثر لوگ شامل ہیں۔

عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط جے آئی ٹی قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی بھی تحقیقات کرے، جبکہ رانا ثناء اللہ نے ویڈیو اسکینڈل کو بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین کا جھگڑا قرار دے کر رد کردیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ عمران علی کے بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو متنازع بنانا افسوسناک ہے۔ ضرورت ہے کہ ہم سنسنی سے گریز کرتے ہوئے ایک بااختیار جے آئی ٹی بنانے کیلئے دباؤ بڑھائیں تاکہ زینب اور قصور کے دیگر بچوں کے ساتھ بیتے گئے ہولناک المیے کی تحقیقات کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دیئے، عمران خان

آشیانہ اسکیم شہباز شریف کی کرپشن کی صرف ایک جھلک ہے، عمران خان

 

Comments are closed.

Scroll To Top