تازہ ترین
عمران خان کا آج دھماکے دار پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

عمران خان کا آج دھماکے دار پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (18جنوری 2018) چیئرمین پی ٹی آئی نے آج سہ پہر دھماکے دار پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے کرپٹ افراد کیلئے قانون سازی کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے ایک ایسے شخص کے لئے قانون سازی کر رہی ہے، جس نے قوم کا تین ارب روپیہ لوٹا، جو ٹیکس چوری،دھوکا دہی، اثاثے چھپانے میں ملوث ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ میں پارلمینٹ پر لعنت بھیجی وہ غلط ہیں ، لعنت موجودہ پارلیمینٹ کے لئے بہٹ چھوٹا لفظ ہے،اگر کوئی مجھ سے اس معاملے پراختلاف کرتا ہے تو اسے چیلنج ہے کہ عوامی رائے لے لی جائے، مجھے یقین ہے عوام پارلیمنٹ کے حوالے سے میری جیسی رائے رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خورشید شاہ نے عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے بارے میں دیئے گئے ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کے مؤقف کی تائید کی ہے، حکومت کی ناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کے اعلان پر میں شیخ رشید کی باتوں سے متفق ہوں، ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو اپنا سربراہ بنائے، شیخ رشید کا استعفے والا آئیڈیا اچھا ہے، اس بارے میں پارٹی سے مشاورت کروں گا اور ممکن ہے ہم جلد شیخ رشید کو جوائن کرلیں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف اس سال اقتدار میں آ کر ڈاکوؤں کا احتساب کرے گی، عمران خان

ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو اپنا سربراہ بنائے، عمران خان

Comments are closed.

Scroll To Top