تازہ ترین
عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کردیا

عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کردیا

اسلام آباد: (08 اگست 2018) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سابق حکومت میں صوبائی وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کے باعث یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ جبکہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے تجویز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایرانی صدر کا عمران خان کو ٹیلیفون، دورہ ایران کی دعوت

نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے ہی ہوگا، عمران خان

نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے ہی ہوگا، عمران خان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top